وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے قیامِ امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 80 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مگر دو دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو دوبارہ بدامنی کی نذر کردیا گیا۔
سلاخوں کے پیچھے مہارت، ڈاکٹر یاسمین راشد کی کشیدہ کاری کے چرچے
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردوں کے جانے اور دوبارہ آبادکاری تک وفاق کو مسلسل خبردار کیا۔ وفاق کو کئی بار خطرے سے آگاہ کیا گیا، لیکن ہمارے بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیا گیا۔ بار بار کہا کہ ریاست کی موجودہ پالیسی غلط ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ایک مخصوص مائنڈسیٹ کے تجربات کا نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپختونخوا کو دوبارہ دہشتگردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔



