Gas Leakage Web ad 1

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک لاکھوں روپے کمی کیوں کی جارہی ہے؟

0

جی ایس ٹی میں کمی کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی شروع

Gas Leakage Web ad 2

گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیے جانے کے تقریباً دو ہفتے بعد اسمبلرز نے ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی شروع کردی ہے۔
ٹی سی پی نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک چینی درآمد کیلئے نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری کر دیا
ہونڈا اٹلس کارز نے ایچ آر وی ای: ایچ ای وی کی قیمت ایک کروڑ 3 لاکھ 69 ہزار روپے سے کم کرکے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کردی ہے۔ ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت بھی 77 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے 72 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

ہونڈا کے مطابق نئی قیمتیں محدود مدت اور محدود اسٹاک کے لیے ہوں گی، جبکہ 25 ستمبر یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس ایچ ای وی ایکس کی قیمت میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 97 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔ کرولا کراس ایچ ای وی کی قیمت بھی 5 لاکھ 50 ہزار روپے کم کرکے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

چیری ماسٹر کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے مطابق برقی گاڑیوں پر جی ایس ٹی 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کے فیصلے سے فروخت بحال ہونے کی توقع ہے۔

ان کے مطابق 25 فیصد جی ایس ٹی کے باعث طلب میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور صارفین نے حکومتی فیصلے کے انتظار میں گاڑیوں کی خریداری مؤخر کردی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.