ٹریڈنگ کارپوریشن کا ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا ٹینڈر جاری
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن ریفائنڈ سفید چینی کی برآمد کے لیے نظرثانی شدہ اور تصحیح شدہ ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو پہلےکیوں نہیں؟ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش
دستاویز کے مطابق ٹینڈر میں لاٹس کی تفصیلات درست کی گئی ہیں، جن میں 11 ہزار 86 میٹرک ٹن میڈیم گرین ریفائنڈ چینی شامل ہے۔ نو لاٹس میں 90 ہزار میٹرک ٹن فائن گرین ریفائنڈ چینی جبکہ 6 ہزار 653 میٹرک ٹن فائن گرین ریفائنڈ چینی کی الگ لاٹ بھی شامل کی گئی ہے۔
چینی کی برآمد کے لیے ای پی اے ڈی ایس وی ٹو پر آن لائن بولیاں طلب کی گئی ہیں، جبکہ بولیاں 30 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔