ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور ان کے زخم بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں اور وہ طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ان کی 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، جن میں سے ایک ملاقات 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔
آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سوال پر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی پیشکش قبول کیے جانے پر ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے گا۔ امریکا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایرانی پیشکش قبول کرے گا تو اسی دن مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی فضا قائم ہے اور امریکی صدر سے براہ راست ملاقات کرنا مشکل ہوگا۔ امریکا روزانہ ایران پر پابندیاں عائد کررہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے اور حملے کررہا ہے، جبکہ امریکا نے ماضی میں کیے گئے تحریری وعدوں کی بھی پاسداری نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال موجود ہے کہ مذاکرات کے بعد امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا یا نہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ جوہری معائنے سے متعلق مذاکرات کے دوران مخصوص معاہدہ اور سمجھوتا کیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کررہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے۔ اگر ایران میں کچھ لوگ جوہری ہتھیار بنانا بھی چاہیں تو مذہبی نقطہ نظر سے انہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔



