Gas Leakage Web ad 1

کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں پیش تفصیلات سامنے آگئیں

0

ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی فی یونٹ لاگت کی تفصیلات سامنے آگئیں

Gas Leakage Web ad 2

ملک بھر میں فی یونٹ بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سینیٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق واپڈا ڈیمز سے بجلی 2.70 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہورہی ہے، جبکہ نجی آئی پی پیز کی لاگت 34 روپے فی یونٹ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
دستاویزات میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے واپڈا کو 34.5 ارب یونٹس کے بدلے 186 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ نجی آئی پی پیز کو 49.8 ارب یونٹس کے عوض 1040 ارب روپے منتقل کیے گئے۔ جاری مالی سال میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں 1300 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

سینیٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور پروجیکٹ ملک کا سستا ترین ذریعہ ہے، جہاں سے بجلی محض 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ میں تیار کی جاتی ہے، جبکہ منگلا ہائیڈل پاور پروجیکٹ سے 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اور تمام ڈیمز کی مجموعی اوسط لاگت 5 روپے 39 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق چشمہ ایٹمی بجلی گھر سے 6 روپے 76 پیسے اور مقامی تھر کوئلے سے 19 روپے 3 پیسے فی یونٹ میں بجلی فراہم کی گئی، جبکہ درآمدی کوئلے والے پلانٹس میں ساہیوال کول کی لاگت 34.17 روپے اور پورٹ قاسم کی 32.16 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.