Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز نے کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا، بذریعہ کوآبلیشن مشین کینسر سے صحتیاب ہونیوالی خاتون رو پڑی

0

مریم نواز نے ملتان میں کینسر سینٹر اور جدید علاج کی سہولیات کا افتتاح کردیا

Gas Leakage Web ad 2

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر کے علاج کے لیے کوآبلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا۔
امریکا نے سعودی عرب کو جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
مریم نواز نے نشتر اسپتال میں 100 بیڈز پر مشتمل کینسر سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر کے علاج کے لیے کوآبلیشن مشین اور کینسر سینٹر کا افتتاح کیا، جبکہ سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا بھی معائنہ کیا۔

اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے ایک سوئی استعمال کرکے کینسر کی رسولیوں کو ختم کردیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کوآبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران کمالیہ کی 55 سالہ خاتون مسرت ارشد کینسر کے کامیاب علاج پر فرط جذبات سے رونے لگیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خاتون کو دلاسا دیا اور کینسر سے بچاؤ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لیے کوآبلیشن مشین لائی ہوں، اب فکر کی ضرورت نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.