بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے سات ساتھیوں کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس میں عوامی لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عبید القادر بھی شامل ہیں۔ سزائے موت پانے والے تمام سات افراد مفرور ہیں اور بھارت میں موجود ہیں۔
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
عدالت نے مفرور مجرمان کے نصف اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ضبط کیے گئے اثاثے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے طور پر دیے جائیں گے۔
مجرمان پر 2024 کی عوامی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔