Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی والوں کے کھوکھلے نعروں کی کوئی حیثیت نہیں، وزیر اطلاعات

0

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں گنجائش پیدا کی جائے گی، اسی لیے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبس میں کمی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز نے بھی بجٹ کی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ہم نے ایسی اصلاحات کیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث بحری جہازوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے، تاہم آئل سپلائی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کو بھی کم سے کم رکھا گیا ہے۔
صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں، آئی پی پیز کے مسئلے کو حل کیا گیا اور عوام کے لیے گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ پاور سیکٹر کے حوالے سے اصلاحات کی جا رہی ہیں اور پاور سیکٹر ریفارمز پر ہماری پوری توجہ ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر عوام کی خدمت کی سیاست اپنائے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں کوئی ایک ایسا منصوبہ دکھا دے جس کی مثال دی جاسکے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو شعار بنایا ہے اور دانش اسکول اور میٹرو بس جیسے مثالی منصوبے دیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے منصوبوں کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک یونیورسٹیوں میں جارہے ہیں، تو خیبرپختونخوا کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں کیوں میسر نہیں؟

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ہے کہ اس سہولت کے بعد کرایوں میں اضافہ نہ ہو۔ کفایت شعاری کے لیے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں، کچھ کفایت شعاری اقدامات کو جاری رکھا گیا ہے جبکہ کچھ پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کیا اچھا ہوتا کہ وہ ماڈل گورننس کی مثالیں سامنے لے کر آتے۔ بدقسمتی سے ان کی دھرنوں کی کال کھوکھلی کال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کسی ایک ماڈل پراجیکٹ کی نشاندہی کردے۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ساڑھے 12 سالوں میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے؟

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے کھوکھلے نعروں کی کوئی حیثیت نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.