بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف کارروائیوں کے دوران کمانڈر سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی ایک گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔