گجرات میں جھاڑیوں سے ملی 3 سالہ بچی کی لاش کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کو موت سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بچی کے ناک، کان، منہ اور آنکھوں پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ بازو اور ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ موت کی وجہ بدترین تشدد اور زیادہ خون بہنا بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کی حتمی تصدیق فرانزک لیب کی رپورٹ سے ہوگی۔
بچی کی لاش 3 روز قبل گجرات کے نواحی علاقے گلیانہ سے ملی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے کزن اور والد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔