Gas Leakage Web ad 1

رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی

0

لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ قواعد کے مطابق دونوں کرکٹرز نے اپنی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے، جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹیموں کے لیے فٹنس ٹیسٹ لینا اور اس کی رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دے رکھا ہے۔
محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے: بیرسٹرگوہر
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈپارٹمنٹس کے پاس فٹنس سے متعلق کوئی رپورٹ موجود نہیں، فٹنس ٹیسٹ نہ دینے اور رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل نہیں ہیں۔

محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں، جبکہ کپتان شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی کے باعث محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔

سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ کل سے اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے۔

امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم کا بھی کل سے پی ٹی وی کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا اور دونوں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.