Gas Leakage Web ad 1

امریکا کا حوثیوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات سعودیہ کو دینے کا فیصلہ، براہ راست کارروائی سے انکار

0

واشنگٹن: امریکا نے حوثیوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات سعودی عرب کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا حوثیوں سے متعلق انٹیلی جنس اور اہداف کی نشاندہی کرنے والا ڈیٹا سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔
مریم نواز کی طلبہ کیلئے ای بائیکس اور اسکوٹی اسکیم، لاہور میں Gen-Z کاؤنٹرز بھی قائم
امریکی عہدیدار کے مطابق تقریباً 200 امریکی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں، جو سعودی عرب کو غیر فوجی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سے لاحق خطرے کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

امریکی نیوز ویب کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں، تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.