Gas Leakage Web ad 1

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

0

کیا آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور خود کو دائمی امراض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو 3 منٹ کی اس ورزش کو اپنی عادت بنالیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جی ہاں، محض 3 منٹ کی سخت ورزش، جیسے دوڑنے سے مجموعی صحت کو 90 منٹ تک کی جانے والی معتدل ورزش سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

راک فیلر یونیورسٹی کی تحقیق میں 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کو پہلے 30 سیکنڈ تک دوڑنے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد 23 منٹ کی معتدل ورزش کرائی گئی۔

بعد ازاں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرکے دونوں جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 3 منٹ تک دوڑنے سے مسلز، جگر، آنتوں، مدافعتی نظام اور اعضا کو 90 منٹ تک ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔

ایسے افراد کے خون میں ان مالیکیولز کی سطح بڑھ گئی جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں، جبکہ طویل ورزش کرنے والے افراد کے خون میں ان مالیکیولز کی سطح میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

محققین نے بتایا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے جسم کے اندر نمایاں مالیکیولر ردعمل متحرک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 8 ہفتوں کے بعد بھی اس اثر کو دیکھا جاسکتا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ جسمانی ردعمل طویل المعیاد ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے ورزش سے قبل، اس کے دوران، اس کے فوری بعد اور 3 گھنٹے بعد خون کے نمونے حاصل کیے۔

ان نمونوں سے معلوم ہوا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے 700 سے زائد ایسے پروٹینز کی سطح بڑھ گئی جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور میٹابولک امراض کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

مگر ایسے صرف 7 پروٹینز کی تبدیلی کو طویل ورزش کرنے والے افراد کے خون میں دریافت کیا گیا۔

محققین کے مطابق ورزش سے جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں، تاہم ہر ورزش کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر پہلے یہ علم نہیں تھا کہ ورزش سے قبل اور بعد میں مختلف اعضا پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.