Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز سے روازنہ کتنا تیل آرہا ہے؟ امریکا کا بڑا دعویٰ

0

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں روزانہ 9 ملین بیرل تیل کی ترسیل ہو رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ اوسطاً 9 ملین بیرل تیل گزر رہا ہے جس سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رائٹ نے CNN کو بتایا کہ تیل خطے میں پائپ لائنوں کے ذریعے بھی منتقل ہو رہا ہے اور ہم شاید کل ترسیل کا دو تہائی حصہ حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہاؤ امریکی بحریہ کی موجودگی سے مشروط ہے تاکہ ٹینکروں کو مدد اور ممکنہ ایرانی حملوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

امریکی وزیر توانائی نے توقع ظاہر کی کہ دوسرے ممالک بالآخر بحریہ کی ان کوشوں کی حمایت کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.