سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔
لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والی اہم میٹنگ میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
پنجاب میں 8 ماہ کے دوران کتنے بچے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے؟ اعدادوشمارسامنے آگئے
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد اور عمر گل تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ ہوں گے، جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سلمان آغا رضوان اور امام الحق کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔