Gas Leakage Web ad 1

پاک آئی ڈی سم اجرا کا پلیٹ فارم نہیں، نادرا نے اہم وضاحت جاری کردی

0

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ پر چہرے کی تصدیق کے ذریعے موبائل فون سمز کے اجرا سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی سم کے اجرا کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ نادرا کی شہری خدمات کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ سم کے لیے شناختی تصدیق کے تقاضے پی ٹی اے طے کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نادرا کے ترجمان کے مطابق ادارہ سمز کے اجرا اور بینکنگ امور کے لیے چہرے کی شناخت کے استعمال کی مکمل حمایت کرتا ہے، تاہم پاک آئی ڈی سم کے اجرا کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ نادرا کی شہری خدمات کے لیے ہے۔ سم کے لیے شناختی تصدیق کے تقاضے پی ٹی اے طے کرتا ہے، جبکہ سم کے اجرا کے لیے نادرا تکنیکی معیار اور محفوظ تصدیق فراہم کرتا ہے۔
بر طانوی شہزادہ ہیری فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے
ترجمان کے مطابق موبائل آپریٹرز کے آؤٹ لیٹس، ایپس اور بائیومیٹرک ڈیوائسز قوانین کے مطابق خود ذمہ دار ہیں۔ آپریٹرز شہریوں کا بائیومیٹرک ڈیٹا کسی مشین یا الگ بائیومیٹرک ڈیٹا بیس میں جمع نہیں کرسکتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا نے پی ٹی اے، موبائل آپریٹرز اور اسٹیٹ بینک سے چہرے کی شناخت کے نظام کا نفاذ تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ نادرا کی خدمات میں پاک آئی ڈی کے ذریعے چہرے کی شناخت کا عمل بدستور جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.