Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی پالیسیوں نے دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی خواہش بڑھا دی، محسن رضائی

0

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حماقتوں نے کئی ممالک میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش بڑھا دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ نے جوہری سلامتی مضبوط کرنے کے بجائے دنیا میں جوہری عدم تحفظ پیدا کیا۔ ایران نے بین الاقوامی حفاظتی اقدامات اور جوہری ضوابط کی پاسداری کی، تاہم امریکی اقدامات نے مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی معاہدوں پر اعتماد کو نقصان پہنچایا۔

ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آج کا ایران جنگ سے پہلے والا ایران نہیں۔ امریکا کے ساتھ حالیہ جنگ سے حاصل تجربات کو مستقبل کی کسی بھی ممکنہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔

محسن رضائی نے علاقائی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ملک نے ایران کے خلاف امریکی معاشی جنگ میں تعاون کیا تو ایران اس کے مفادات کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر علاقائی ممالک امریکا کا ساتھ دیتے ہیں تو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.