Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار

0

پیکٹا حکام کے مطابق پنجاب میں نئی کتابیں 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری نئے کریکولم کے مطابق شروع کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پانچویں جماعت تک طلبہ کے لیے کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت روایتی تدریسی طریقہ کار کے بجائے طلبہ کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
3 سال کی عمر میں اغوا ہوکر کئی سال بعد بازیاب ہونیوالا نوجوان
پیکٹا حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد طلبہ کو روایتی رٹہ سسٹم سے نکال کر ان کی عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کے ذریعے پرائمری کلاسز میں طلبہ کی عملی سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کو فروغ ملے گا، جبکہ بچوں کو نصابی مواد کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے عملی زندگی سے جوڑنے کے زیادہ مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئے کریکولم کے تحت کتابوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور پنجاب میں نئی طرز کی کتابوں سے تدریس کا باقاعدہ آغاز 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.