Gas Leakage Web ad 1

میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں: ڈاکٹر نگہت شاہ

0

کراچی: جناح اسپتال کے شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ گائنا کالوجی کے شعبے میں ان کی کنٹریکٹ بنیادوں پر توسیع ہوئی ہے، تاہم اس توسیع سے کسی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹنگ متاثر نہیں ہورہی۔
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجی کے مختلف یونٹس 2013 سے بند تھے، جبکہ جناح اسپتال میں 2022 میں ایک بند یونٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

ڈاکٹر نگہت شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اور ریسرچ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ماہر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اور اہل ڈاکٹر کی تقرری پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.