Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں آج سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
بولان میں گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.