لاہور: پولیس افسر کی مبینہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کے کیس میں ابتدائی طبی معائنے کے دوران لڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ڈی این اے رپورٹ آنے پر ہی زیادتی کا تعین ہوگا، جبکہ متاثرہ لڑکی کی ذہنی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے، تاہم اس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ 18 اگست کو کرے گا۔
گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹنے سے8 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
دوسری جانب گرفتار اے ایس آئی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ غازی آباد میں 2 اگست کو پیش آنے والے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملزم کے خلاف اغوا کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تھانے لانے کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔