آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 17 باغ سے وزیراعظم آزاد کشمیر اورپیپلزپارٹی امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کامیاب
آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی اور اب ایل اے 17 ضلع باغ 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کیلئے مشیر مقرر کر دیا
اس حلقے سے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس کے علاوہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج بھی موصول ہوگئے ہیں، جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔