Gas Leakage Web ad 1

اپنے بھائی محمدبن سلمان اور طیب ایردوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا اعزا زہے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور امتِ مسلمہ کے امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کے مطابق تین برادر اسلامی ممالک امن و سلامتی کے مشترکہ عزم پر متحد ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ حرمین شریفین کے سائے میں طے پایا، جو آئندہ نسلوں کے لیے امن کی ڈھال ثابت ہوگا اور امتِ مسلمہ کے امن و خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تکمیل میں ان کی انتھک کاوشوں کا اہم کردار رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.