Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

0

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوشاب میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔

Gas Leakage Web ad 2

ارکانِ صوبائی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔
وفاق کی 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی تیاری، ٹیکس اور ڈیوٹیز میں مکمل چھوٹ کی تجویز
انہوں نے خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ آزاد کشمیر کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے کے اقدام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے، جبکہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج تمام صوبوں سے یہ آواز سنائی دیتی ہے کہ پنجاب امن و امان سمیت ہر شعبے میں سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.