ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد کرکٹ کی دنیا ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئی۔
سر گیری سوبرز نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 26 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 32 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے 1958 میں پاکستان کے خلاف تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے 365 رنز بنائے تھے، جو اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔
سر گیری سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں نے انہیں کھیل کی تاریخ میں ایک منفرد مقام دیا۔