Gas Leakage Web ad 1

صدر، وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

0

آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر مملکت نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس نوعیت کا واقعہ تشویش کا باعث ہے اور ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے بھی گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال جرأت، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی۔

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

وزیراعظم نے کہا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پوری قوم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.