Gas Leakage Web ad 1

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات، جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

0

تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی تہران سے قم اور پھر نجف و کربلا لے جایا جائے گا۔

فیفا ورلڈکپ: پرتگال نےکروشیا کو 1-2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس کے بعد میت کو دوبارہ ایران لایا جائے گا اور آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیراعظم آج کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ ایران روانہ ہوں گے اور ایران کے شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.