آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار فائنل میں جگہ بنا لی۔
لندن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 اور دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز اسکور کیے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔