Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور افغانستان مسلح تصادم کا خاتمہ کریں، متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں: روس

0

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ معاملے کو سفارتی اور سیاسی ذرائع سے حل کریں۔

Gas Leakage Web ad 2

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مسلح تصادم کا خاتمہ کریں اور باہمی تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

محکمہ اوقاف پنجاب میں عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے فنڈز میں کرپشن،افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان حکومت نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ڈرونز بھیجے تھے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر شناخت کر کے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکارہ بنا دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.