وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی ایک اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اس دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
غلط معلومات، چیف آپریشنز ایف بی آر کو اجلاس سے نکال دیا گیا
دورے کے دوران محسن رضا نقوی کی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔
دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی تعاون اور اس کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔