Gas Leakage Web ad 1

ڈریپ نے انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل ریگولیٹرز پروگرام کی رکنیت حاصل کر لی

0

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ڈریپ کو بین الاقوامی ریگولیٹری اتھارٹی کی رکنیت ملنے کو فارماسیوٹیکل شعبے کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یورپ کے بعد امریکا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، خطرناک ہیٹ ویو وارننگ جاری

ڈریپ کو انٹرنیشنل ریگولیٹری اتھارٹی کی رکنیت دینے کا اعلان برازیل میں منعقدہ آئی پی آر پی مینجمنٹ کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس عالمی رکنیت کے بعد ڈریپ بین الاقوامی ریگولیٹری گروپوں میں فعال کردار ادا کر سکے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس پیش رفت کے بعد مریضوں کو یہ اعتماد حاصل ہوگا کہ مقامی فارمیسی سے خریدی گئی ادویات محفوظ، معیاری اور مؤثر ہیں۔ ان کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے لیے رواں سال کے دوران حاصل ہونے والی بین الاقوامی کامیابیوں کی "ہیٹ ٹرک” ہے۔

ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبیداللہ نے کہا کہ آئی پی آر پی کی رکنیت کا حصول ڈریپ کی ریگولیٹری ترقی کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جینیرک ادویات کے عالمی معیار سے ہم آہنگ ہونے کے باعث پاکستانی عوام کو مہنگی برانڈڈ ادویات کے مقابلے میں کم قیمت مگر اعلیٰ معیار کے متبادل جلد دستیاب ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.