گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا
اجلاس میں حالیہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی شاندار انتخابی مہم کے باعث پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سازی سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار انہیں سونپ دیا۔
پارلیمانی پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ تمام اراکین کو قبول ہوگا۔