Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

0

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آنے کے باوجود حکومت نے سبسڈی ختم کر دی ہے، جس کے بعد کل 13 جون سے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنے والوں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مسافروں کو آج رات تک مفت سفر کی سہولت دستیاب رہے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کس ملک میں ہوا؟

حکام کے مطابق مفت سفری سہولت اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی تھی۔ ابتدا میں اس سہولت کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس میں توسیع پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ سفارشات تیار کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو اور گرین بس سروسز پر روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مفت سفری سہولت سے مستفید ہو رہے تھے۔ صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار جبکہ میٹرو بس سروس پر ایک لاکھ سے زائد شہری مفت سفر کر رہے تھے۔

حکومت کی جانب سے یہ سہولت مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی، تاہم اب مفت سفری سہولت ختم ہونے کے بعد مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.