پاکستان کے مختلف علاقوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں، طوفان اور بارش کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی آ گئی ہے، جس سے شدید گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے، تاہم کئی علاقوں میں نقصان اور حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
تھرپارکر میں بارش ہوئی جبکہ سکھر میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کے طوفان نے صورتحال کو متاثر کیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان اور چنیوٹ سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔
ادھر تیز ہواؤں کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مرکزی لائن کا ٹاور گر گیا، جس کے نتیجے میں پاراچنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔