بالی وڈ اداکار سلمان خان پاپارازیز (فوٹوگرافرز) پر شدید غصے میں آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کو ممبئی کے ایک اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران ان کے گرد سخت سیکیورٹی موجود تھی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے
تاہم موقع پر پاپارازیز بھی موجود تھے جو سلمان خان کو زور زور سے آوازیں دے کر تصاویر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں فوٹوگرافرز کو سلمان خان کو تصاویر کے لیے بلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ اسپتال کے باہر موجود فوٹوگرافرز کی حرکات اداکار کو ناگوار گزریں اور انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کچھ اشارے بھی کیے۔
صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان نے فوٹوگرافرز پر غصے کا اظہار اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف پوسٹس کے ذریعے بھی کیا۔
ایک پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ وہ اگر اسپتال میں کسی پریس کو اپنے درد سے لطف اندوز ہوتے دیکھتے ہیں تو یہ وہی پریس ہے جس کے لیے انہوں نے ہمیشہ کام کیا، ان کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی روزی روٹی کے لیے سہارا بنایا، لیکن اگر وہ ان کے نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو وہ خاموش رہیں، لطف نہ اٹھائیں، سوال اٹھایا کہ تصویر زیادہ اہم ہے یا زندگی۔
انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ جب کسی کا اپنا اسپتال میں ہوگا تو کیا پھر بھی ایسا ہی ردعمل ہوگا۔
سلمان خان نے آخری پوسٹ میں لکھا کہ وہ 60 سال کے ہو گئے ہیں لیکن لڑنا نہیں بھولے، اور یہ یاد رکھ لیا جائے، جیل میں ڈالو گے ہا ہا۔