Gas Leakage Web ad 1

عید پر زیادہ گوشت کھانے سے بیماریوں کا سامنا

0

عید پر قربانی کا گوشت کھانے والوں کو ڈاکٹرز نے طبی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

طبی ماہرین کے مطابق عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے سے مختلف بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

عید کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بکرے یا گائے کے گوشت سے بنی مرچ مصالحے دار کڑاہی، تکے اور کباب خوب شوق سے کھائے، تاہم طبی ماہرین ضرورت سے زیادہ گوشت کے استعمال کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق گوشت کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کاظمی کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیے، کیونکہ زیادہ کھانے سے پیٹ کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز موجود ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کے لذیذ گوشت کو مناسب مقدار میں کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.