Gas Leakage Web ad 1

کھانا پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے، ماہرین

0

ماہرین صحت نے بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنے سے متعلق احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

صارفین کے حقوق کے ادارے کے مطابق فریزر میں کھانا محفوظ کرنے کے لیے شیشے یا اسٹیل کے برتن زیادہ محفوظ اور بہتر انتخاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق شدید ٹھنڈا یا بار بار گرم کرنے سے پلاسٹک کمزور ہو جاتا ہے اور اس سے ننھے پلاسٹک ذرات یعنی مائیکرو پلاسٹکس خارج ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذرات خوراک میں شامل ہو کر انسانی جسم میں داخل ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹکس ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں جبکہ ان کے انسانی صحت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں سائنسدان ابھی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

یہ ذرات انسانی خون، پھیپھڑوں، نال اور ماں کے دودھ میں بھی پائے جا چکے ہیں، جبکہ نینو پلاسٹکس دماغ کے حفاظتی نظام تک بھی پہنچ سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں اعصابی بیماریوں کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.