Gas Leakage Web ad 1

عیدالاضحیٰ قصابوں کی عید

0

عیدالاضحیٰ پاکستانی شہری نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، لیکن دیکھا جائے تو یہ عید زیادہ تر قصابوں کی عید بھی ہوتی ہے جن کے عید کے تینوں دن نہایت مصروف گزرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنا اور پھر اس کے گوشت کی تیاری کا کام قصابوں کے ذمے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ عید سے قبل ہی قصابوں کی بکنگ پہلے ہی کروا لیتے ہیں۔

وہ افراد جنہیں عید کے دن تک کوئی قصاب دستیاب نہیں ہوتا، انہیں خاصی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

بکروں اور بڑے جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی تیاری کے لیے قصاب عید کے تینوں دن منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے بڑے جانوروں کے لیے قصابوں کی خدمات حاصل کرتی ہے جبکہ بہت سے افراد اپنے جانوروں کو خود بھی ذبح کر لیتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.