Gas Leakage Web ad 1

عید قرباں کے منفرد رنگ

0

آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جہاں عوام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا صوبائی حقوق کے لیے پہلی بار ایک پیج پر آگئے

ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عید کے موقع پر عوام خصوصاً بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، جو کئی دن پہلے قربانی کے جانور لا کر ان کی دیکھ بھال میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ بڑے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور چھریاں تیز کرانے اور بار بی کیو کے لیے سامان خریدتے نظر آتے ہیں۔

نماز فجر کے بعد ملک بھر میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے، جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.