Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ میرا نے اپنے لیے عزت اور احترام کی خواہش کا اظہار کر دیا

0

پاکستانی فلم اسٹار میرا نے ایک حالیہ جذباتی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ بھی دیگر خواتین فنکاروں کی طرح عزت، محبت اور احترام کی مستحق ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی میرا نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سخت محنت کی ہے اور ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عوام انہیں صرف تنازعات کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ایک محنتی فنکارہ کے طور پر ان کی خدمات کو تسلیم کریں۔

سوشل میڈیا پر بھی میرا کے حق میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں مداحوں نے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ انٹرویو لینے والے صحافی کے مہذب رویے کو بھی سراہا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.