وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔
وفاقی بجٹ 27-2026 کی تیاری، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، اور یہ ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور قبل از وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔