صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں خاصی مقبول ہے۔
سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی
اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کراتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ مریم نفیس نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا دی کہ اللہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارکباد پیش کی ہے۔