پنجاب حکومت نے 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کابینہ نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت جووینائل ڈرائیونگ پرمٹس کا اجرا ممکن بنایا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2026 کی روشنی میں موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم تجویز کی تھیں، جنہیں کابینہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نئی ترامیم کے بعد 16 سے 18 سال کے نوجوان مخصوص شرائط کے تحت بائیک چلانے کے لیے خصوصی پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔