ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی گئی۔
آن لائن فراڈ کیس: ہیکرز بینکنگ سسٹم کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں، جسٹس عامر فاروق
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کر لی، تاہم انہوں نے غیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز پیش کی۔
ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر نے رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پیغام رسانی گزشتہ ہفتے ہوئی، مجوزہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔