واشنگٹن: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر امریکا کو بھجوائے گئے جواب میں یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزودہ نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ امریکا سے پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی تاہم جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کے اہم نکات درست نہیں ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ایران کے جواب میں تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی، دوبارہ حملہ نہ کرنے کی ضمانت، تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے اور معاہدے پر دستخط ہوتے ہی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی ذرائع نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے تمام منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔