حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.29 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 13 روپے 91 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل پر لیوی 13 روپے 91 پیسے اضافے کے بعد 28 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔