سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین اور کثیر الجہتی خطرہ بن چکی ہے، جو خوراک کے تحفظ، آبی وسائل، زراعت، معاشی استحکام اور انسانی بقا کو متاثر کر رہی ہے۔
پاکستان نے بچوں میں غذائی کمی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس “Breathe Pakistan” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تحفظ کا امن اور استحکام سے گہرا تعلق ہے، اور پاکستان توانائی، زراعت، خوراک اور پانی کے شعبوں میں اپنی استعداد کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی مالی معاونت کے حصول اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔