غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، جہاں جمعرات کے روز ایک سکیورٹی پوسٹ پر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 2 فلسطینی پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 فلسطینی شہید جبکہ 39 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 846 افراد شہید جبکہ 2 ہزار 418 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔