پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
دانش تیمور میں غرور آگیا ہے، انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے: عظمیٰ طاہر
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق مارچ اور اپریل 2022 کے بعد یہ آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔