Gas Leakage Web ad 1

دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی: بھارتی وزارتِ کھیل

0

بھارتی وزارتِ کھیل نے اعلان کیا ہے کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کے لیے بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارتِ کھیل کے مطابق پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں بھارت میں ہونے والے کثیرالملکی ایونٹس میں شرکت کر سکیں گے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مقابلے فی الحال ممکن نہیں ہوں گے۔

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: کشمیر پریس کلب میرپور میں تقریب، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

بھارتی وزارتِ کھیل نے مزید کہا کہ دو طرفہ کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نہ بھارتی ٹیموں کو پاکستان بھیجا جائے گا اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2012 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی، جبکہ دونوں ٹیمیں زیادہ تر نیوٹرل وینیوز پر ایک دوسرے کے مدِمقابل آتی رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.